اسلام آباد (خبر نگار) ملک مبں کرونا سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وبا کی شدت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تک گر گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 720 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک28 ہزار269 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد12 لاکھ64 ہزار384 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے26 ہزار237 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے1 ہزار958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ12 لاکھ9 ہزار 878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 44 ہزار831 ٹیسٹ کئے گئے۔ جبکہ اب تک کل 2 کروڑ1 لاکھ 96 ہزار19 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔