لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، سید توصیف شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا کر عوام کو چھلنی چھلنی کردیا ہے اور عوام مہنگائی اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ’’ قومے‘‘ میں چلے گئے ہیں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک روز میں تین سو تہتر مریض رپورٹ آٹھ سو اکتیس زیر علاج ہیں کسی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی نہیں بنایا۔ ہماری حکومت میں ڈینگی کی ٹیسٹنگ نوے روپے سے ساٹھ روپے تک کرکے دکھایا۔عمران خان ماضی میں ڈینگی برادران کے طعنے دیتے تھے لیکن کے پی کے میں جب ڈینگی آیا تو خود نتھا گلی کی پہاڑیوں پر چڑ گئے۔ڈینگی مریضوں کو کورونا وارڈ میں منتقل کیاجارہاہے۔ہسپتالوں میں نوے فیصد بیڈز مکمل ہو چکے ہیں۔مریضوں کے لواحقین گھروں سے چارپائیاں لانے پر مجبور ہیں۔لاہور شہر میں اس وقت ڈینگی کے چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اصل کیسز کی تعداد کہی زیادہ ہے۔