حضور ؐ کی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے:مولانا امجد خان 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لنڈا بازار کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکرحبیب خدا کانفرنس لاہور کے سابق نائب امیر مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ؒکی یاد میں جامع مسجد کوثر میں منعقد ہوئی جس سے علمائے کرام نے خطابات کئے۔کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، محمود کمال النجار مصر، مولانا تاج محمود ریحان، رضوان نفیس ،سیدمحمد عبداللہ شاہ، مولانا سید اسامہ شاہ، حافظ حسین علی، مولانا عبدالنعیم، مولانا قاضی شمس الحق، مولانا شاہدعمران عارفی، مولانا قاضی عمارالحق فاروقی، مولانا رانا محمدعثمان قصوری، مولانا محمدقاسم گجر،قاری محمدصدیق توحیدی، قاری مومن شاہ، مولانا محمود میاں، مولانا محمدیعقوب فیض، قاری سید انوارالحسن شاہ، قاری صلاح الدین، مولانا نعیم الرحمن قصوری، قاری عمرفاروق، مولانا محمد عمران نقشبندی نے شرکت کی۔مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐکی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے۔ محبت رسولؐکا لازمی اوراہم تقاضا ’’تعظیم رسولؐ‘‘ہے۔آپؐکی تعظیم وتکریم فرض اولین ہے۔تعظیم رسولؐایمان کی اصل اورجان ہے۔مولانا سید محمدعبداللہ شاہ نے کہا کہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا مقابلہ آئینی طورپر جاری رکھیں گے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ 40ویں دوروزہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 28,29اکتوبر کو چناب نگر کے بہت بڑے گرائونڈ میں منعقد ہوگی۔تمام مسلمان اس کانفرنس میں بھرپور انداز میں شریک ہوکر کل بروز محشر آپ ؐکی شفاعت کے مستحق بنیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...