لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا تجربہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کام آئے گا۔ تمام کھلاڑیوں کی توجہ ورلڈ کپ پرہے ‘تمام شعبوں کے حوالے سے اعدادو شمارکا جائزہ لیا ہے ۔ اصل امتحان میدان میں ہوگا‘۔ کوشش ہوگی پہلا میچ جیت کر اس کے تسلسل کو برقرار رکھیں ۔ ہمارے پاس پاور ہٹر بھی ہیں اور دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی ہے ۔ کمزوریوں پر کام کیا ہے ۔اگر صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں تو امید ہے کامیاب رہیں گے ۔ سب کھلاڑی بہت اہم ‘ورلڈ کپ کا دبائو ہوتا ہے مگر اس سے نکل کرکھیلیں گے ۔ کرس گیل پر سب کی نظریں ہونگی امید ہے وہ کسی دبائو کے بغیر پرفارم کرینگے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ ان کیلئے اصل ہدف ورلڈ کپ اور آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ ان کیلئے نیا ٹورنامنٹ ہے اور وہ امیدوں پر پورا اتریں گے ۔