کھلاڑی جم کر ‘اپنا ہوم ورک کر کے کھیلیں: جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹیم کو جم کر کرکٹ کھیلنا ہو گی اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اپنا ہوم ورک کر کے کھیلیں۔ کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں لینا ہوں گی اور شارجہ میں ہمارے کھلاڑیوں نے میچ کھیلے ہوئے ہیں جبکہ باؤلرز کو اپنی لائن میں گیند کرانی ہے۔کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس جاری رکھنی چاہیے جبکہ کھلاڑیوں کو اعتماد کیساتھ کھیلنا ہے ہار کا تو سوچنا ہی نہیں ہے۔ باؤلرز کو لینتھ اور لائن پر توجہ دینی ہے۔ بابر اعظم بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں لمٹ میں کھیلنا چاہیے جبکہ بلے بازوں کو باؤلرز سے متعلق ذہنی طور پر آگا ہونا چاہیے کیونکہ بلے باز باؤلرز سے متعلق آگاہ ہوں گے تو وہ اچھے رنز لے سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ایک جیسی ہے۔ بار بار کھلاڑیوں کی تبدیلی سے اچھے کھلاڑیوں کا اعتماد بھی چلا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...