پہلی چیف منسٹر ویمن ہاکی چیمپئن شپ ‘مزید 6میچوں کا فیصلہ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز مقابلے جاری رہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اتوار کے روز 6 میچز کھیلے گئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کیساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، جنرل منیجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے، ہر میچ کے موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔پہلے میچ میں خیبرپی کے کلر نے آزاد جموں وکشمیر کو 7-1، واپڈا نے سندھ کلر کو 13-0، پنجاب کلر نے سندھ وائٹ کو 5-0،گلگت بلتستان نے خیبر پی کے وائٹ کو 3-2، آرمی نے پنجاب وائٹ کو 5-1 سے شکست دیدی۔ایچ ای سی اور ریلویزکے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

ای پیپر دی نیشن