شان رسالتؐ کوہمارے کردار و عمل سے جھلکنا چاہیے، راشد حفیظ 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کو ملک کے اندرسماجی سطح پر اسلامی تعلیمات کے مکمل احیاء کا ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم میں خاص طور پر قرآن و حدیث کی درس و تدریس کو لازم طور پر شامل کرکے ہماری حکومت نے ایسی بنیاد رکھ دی ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ہفتہ شان رسالت ؐ کے سلسلے میں منعقدہ مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم ایس ڈاکٹر شازیہ زیب کے علاوہ انتظامی افسران ، ڈاکٹر ، نرسیں اور دیگر سٹاف موجود تھا ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ شان رسالتؐ کوہمارے کردار و عمل سے جھلکنا چائییے ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جس طرح ہم اپنے در و بام کو سجاتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنی سوچ ، فکر اور عمل کو بھی اپنے نبی کریم ؐکی سیرت پاک کی روشنی سے منور کرنا چائیے، راجہ راشد حفیظ نے مقابلہ نعت خوانی میں اولین پوزیشنیں حاصل کرنے والی نرسز اور دیگر سٹاف کوانعامات دئیے ۔ ڈاکٹر شازیہ زیب نے صوبائی وزیر کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یاد گاری شیلڈ بھی دی ۔

ای پیپر دی نیشن