راولپنڈی (محبوب صابر)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے کہا ہے کہ عیدمیلادا لنبیؐ کی برکتیں سمیٹنے کیلئے سیرت پاک پر مکمل عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے حضورپاکؐ کی کائنات میں تشریف آوری سے جہاں ہر مظلوم کو امان ملی وہیں خواتین کو بھی ان کے حقوق عطا ہوئے ،جن سے آج کے دور میں دنیا بھر کی خواتین کو تحفظ اور عزت و وقار نصیب ہیں،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈسٹرکٹ ممبرراولپنڈ ی شبانہ ایاز ، نائب صدر تعلقات عامہ و سیکرٹری پارلیمنٹری افیئر ز جماعت اسلامی نائلہ سید ، ہیڈ آف نشرواشاعت جنوبی پنجاب صائمہ نعیم اور نائب نگران نشرواشاعت مہناز ناظم نے ایون وقت میں کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ خاص برکتوں نعمتوںاورفضیلتوںکا مہینہ ہے ، آپؐ کی آمد کی خوشی میں ہر دل کلمہ طیبہ کا ورد کرتا ہے، حضورؐ سے محبت صرف ربیع الاول کے مہینے میں مکمل نہیں ہوتی پیارے نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے زندگی گزارنا اصل محبت کا تقاضہ ہوتا ہے۔