خانقاہی نظام نے تعلیمات ِنبویؐ کو مخلوقِ خدا کو پڑھایا،حسان حسیب الرحمن

Oct 18, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی ذاتِ مبارکہ اور آپ  ؐ کا درِ دولت اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کا مرکز و مقام ہے، خانقاہی نظام نے تعلیمات ِنبویؐ کو مخلوقِ خدا کو پڑھایا ، یاد کروایا اور اطراف واکنافِ عالم تک پہنچایا جس کی بدولت مخلوقِ خدا کی زندگی حضور نبیِ رحمت کی شریعت مطہرہ کے تابع ہو گئی ایسی ہی ایک عظیم خانقاہ گھمکول شریف کی ہے،حضرت زندہ پیر رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے مخلوقِ خدا کو ربِ رحمان کی وحدانیت وعشقِ رسولِ مقبولؐ کی جانب بلایا،وطن عزیز پاکستان کا قیام اور بقاء ہمارے اِسلا ف کا عظیم ترین کارنامہ ہے اور آج بھی وطن عزیز کی ترقی ، خوشحالی ، سلامتی کیلئے درباروں اورخانقاہوں سے مخلوقِ خدا کو مزین کیا جاتا ہے اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے اتوار کے روز گھمکول شریف کے سالانہ عُرس مبارک کی نشست سے خطاب کے دوران کیا ۔ عُرس شریف کا اختتام دُرودوسلام کے بعد وطن عزیز کی خوشحالی ، سلامتی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلین اور پوری دنیا سے مہلک کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا پر ہوا۔

مزیدخبریں