ڈی جی ایف آئی اے کا  دورہ این ای ڈی یونیورسٹی 

کراچی ( نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ زون 1  عامر فاروقی ، ڈائریکٹر سندھ زون 2 یونس چانڈیو ، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل عمران ریاض، ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو یونیورسٹی حکام کی جانب سے سائبر سکیورٹی، سائبر پروٹوکول، سائبر چیلنجرز اور مستقبل میں درپیش سائبر سکیورٹی مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔حکام کی جانب سے NED یونیورسٹی میں جاری مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ حکام کی جانب سے NED یونیورسٹی میں لیبارٹری کے مختلف ڈومین جن میں اینڈ پوائنٹ سیکیورٹی، انٹرنل سکیورٹی، فارنزک اور کوانٹم ٹیکنالوجی شامل ہیں، کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مانیٹرنگ کے امور بھی زیر غور آیا۔سائبر کرائم ونگ اور NED یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کا تعاون جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن