ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) منیس گروپ کے سرگرم رہنما رزاق نوازخان پاندہ اور زاہد اقبال خان منیس نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح منیس گروپ سعید احمد خان منیس اورسابق صوبائی وزیر آ صف سعید منیس کی قیادت میں متوقع بلدیاتی الیکشن میں پورے جوش وجذبے کے ساتھ میدان میں اترے گا اور غیور عوام کے تعاون سے مخالف گروپس کو کلین سویپ کرکے نچلی سطح پر عوامی خدمات کابے لوث سلسلہ شروع کریگا۔ اس موقع پر یاسین خان پاندہ، نوشادخان پٹھان،خرم خان پٹھان ودیگربھی موجودتھے۔