حکمرانوں کیلئے نعرے لگانیوالے آج بددعائیں دے رہے: ڈاکٹر صفدر ہاشمی

Oct 18, 2021


ٔملتان (سپیشل رپورٹر)چور لٹیرے حکمرانوں نے عوام سے روٹی چھین لی ان حکمرانوں کے لئے نعرہ لگانے والے آج انہیں بدعائیں دے رہے ہیں۔آج سے جماعت اسلامی ان حکمرانوں کی مسلط کردہ مہنگائی کے خلاف ہفتہ احتجاج منائے گی اس سلسلہ میں جماعت اسلامی لیبر ونگ ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ملک میں اشرافیہ کا راج ہے ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشان کر دیا پٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے بجلی کے نرخ میں اضافہ آٹا چینی گھی کی قیمتوں میں اضافہ سے جینا ناممکن ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں