میلسی(نمائندہ نوائے وقت)تاجر رہنماء حاجی محمد عقیل اشرف نے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ ؐ کا تقاضہ ہے کہ آنحضور ؐ کا ذکر خیر صرف ماہ ربیع الاول میں نہیں بلکہ زندگی کی ہر سانس کے ساتھ ساتھ کیا جائے آپ کی محبت اور غلامی ہمارے ایمان کا حصہ ہے 12 ربیع الاول کے روز انشاء اللہ مکمل عقیدت اور احترام سے جشن عید میلاد النبیؐ منائیں گے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔