ڈینگی ، ایک شخص جاں بحق ، پنجاب میں 508نئے مر یض ،373کا لاہور سے تعلق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)پنجاب اور خیبرپی کے میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب ہوگئی  ہے۔راولپنڈی میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 152  شہری ڈینگی سے بیمار ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کا علاقہ  ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر  ہے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 373 کا تعلق لاہور کے ہیں۔خیبر پی کے میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز  رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3  ہزار  938  ہو گئی ہے۔سندھ میں مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے جن میں سے  32 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...