لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنجروا ل کے علاقے مرغزار کالونی میں بزنس مین فیصل اعوان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 95 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اکبری گیٹ کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں شہباز کی دکان سے 92لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گجر پورہ میں افضال کے گھر سے4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،جنوبی چھاؤنی میں وسیم سے ایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں اسد سے موٹرسائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون ،ہنجروال میں سرفراز سے 71ہزار روپے اورموبائل فون، فیصل ٹاون میں اشتیاق سے 65ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں نوید سے32ہزار اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں محمد عمر سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے نیوانارکلی کے علاقے میںایک دکان سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی ودیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ستوکتلہ اور شالیمار کے علاقوں سے2کاریں،اچھرہ کے علاقے سے رکشہ جبکہ ڈیفنس اے، جوہر ٹاؤن ، مناواں، نولکھا، مغلپورہ، کوٹ لکھپت،فیصل ٹاؤن اور شادمان کے علاقوں سے8 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔