فیروز والا لڑکی، جڑانوالہ خاتون  گگومنڈی میں بیوہ سے زیادتی

فیروزوالا، جڑانوالہ، گگومنڈی (نمائندگان) فیروزوالا میں محنت کجش کی بیٹی، جڑانوالہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور کی رہائشی خاتون، گگومنڈی میں رشتہ کروانے والی بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جڑانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت  کے مطابق نوکری کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے زبردستی مبینہ زیادتی کرڈالی، روکنے پر حاملہ بہن پر تشددسے حمل ضائع کر ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان چونگی لاہور کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ناہید بی بی سے اس کا تعلق تھا جو مجھے نوکری کے لیے جڑانوالہ ایک گھر لے گئی ،وہاں پرپہلے سے موجود اشتیاق وغیرہ نے 2ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گگو منڈی سے نا مہ نگار کے مطابق رشتہ کروانے کے بہانے بلا کر بیوہ خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کرڈالی۔ گزشتہ روز محمد منیر نے بیوہ خاتون کو فون کر کے رشتہ کروانے کیلئے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی گالو میں وقاص نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...