سکندر آباد(نامہ نگار) کیسر پور چاہ نگاہ والا کے رہائشی محمدوراث نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ مسلح ملزمان محمدجلال‘ مختیار‘ ارشاد ’سجاد‘ محمدصابر گھر کی دیوار پھانگ کے د ا خل ہوئے اور والدہ کو کہاکہ آج تمہیں مکان سے بے دخلی کا مزاچکھاتے ہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ گھسٹتے رہے ‘ تھانہ راجہ رام پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے