ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران محبوب آباد روڈکی تقریب حلف برادری سے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کریں اور تاجروں کو چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے آسان شرائط پر مہیا کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب صدر جاوید قریشی،جنرل سیکرٹری عامر انصاری، سرپرست اعلیٰ قاضی جاوید اسلم، سرپرست اعلیٰ شرافت چیئرمین سلیم حسن بھٹی وائس چیئرمین امجد قریشی،صدر جاوید قریشی،نائب صدر عادل،سینئر نائب صدر وقار احمد،نائب صدر شاہد لاہوری اور سیکرٹری وحید خان،ایڈیشنل سیکرٹری اظہر،جوائنٹ سیکرٹری بلال، سینئر سیکرٹری رانا شہباز،ایڈوائزر سیکرٹری کامران ،سیکرٹری نشر واشاعت عقیل عرف کاکا،چیئرمین مجلس عاملہ ملک اعجاز، احسن نصیر غوری لیگل ایڈوائزرسے حلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔