نواں شہر (نمائندہ نوائے وقت ) اتائیوں اور محکمہ لائیو اسٹاک کبیر والا کا گٹھ جوڑ ٗسرکاری وٹرنری ہسپتالوں سے قیمتی ادویات غائب وٹرنری ہسپتال سلارواہن نو سردار پور چک حیدر میں بیمار جانوروں کے علاج کیلئے آنیوالے کسانوں کو پرائیویٹ عطاء ڈاکٹرز کا موبائل نمبر دیا جاتا ہے، مجبوری میں عطائی ڈاکٹروں کے علاج سے درجنوں کسانوں کے قیمتی جانور ہلاک ہوچکے ۔مویشی پال کسانوں نے اتائیوں کیخلاف کارروائی اور سرکاری ہسپتالوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک حکام اور اتائیوں کا گٹھ جوڑ وٹرنری ہسپتالوں سے قیمتی ادویات غائب
Oct 18, 2021