ن لیگ کے سیاسی طوطوں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا: غلام محی الدین

Oct 18, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ ن لیگ کے سیاسی طوطوں کا ٹولہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا، موجودہ کرپٹ اپوزیشن کی ساری سیاست جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے، فضل الرحمان سیاسی بے روزگار ہے اور وہ مسلسل جھوٹ کا راگ الاپ کر اپنی سیاسی دکانداری کو چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر عوام انکے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگی مداریوں کا ٹولہ حکومت پربے بنیاد تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے کہ وہ کس منہ سے پی ٹی آئی کی حکومت پر بہتان تراشی کررہے ہیں، شہبازشریف اور انکے بیٹے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، شریف اور زرداری خاندان ملکی بدنامی کا باعث بنے۔

مزیدخبریں