لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان کو ٹیکس دینے والے بڑے اداروں میں سے ایک کے طور پر اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصو صی تھے۔ تقریب کا انعقاد راو لپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آر سی سی آئی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے اشتراک سے ایوان صدر اسلام آبادمیں کیا۔ رضا ذولفقار، وی پی پبلک اینڈ ریگولیٹری آفیئرز، ٹیلی نار پاکستان نے ایوارڈ وصول کیا۔ٹیلی نار پاکستان اپنے 50 ملین صارفین کو بااختیار بنانیاور ملک کی سماجی معاشی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔