سبی میں لیویز دفتر کا افتتاح،اہلکاروں  میں وردیاں ،موٹرسائیکلیں تقسیم 

سبی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ لیویز فورس سبی نے جانفشانی ایمانداری اور سخت محنت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسالدار لیویز کے دفتر کا افتتاح اور لیویز فورس کے جوانوں میں موٹر سائیکلیں وردیاں اور تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی وحید شریف  عمرانی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء  ماہ جبین عمرانی لیویز رسالدار میر محمد عارف مری اور دیگر افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن