ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اینڈ کوارڈینیشن  کمیٹی خضدار کا اجلاس  

خضدار(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ  ہوئی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی،ایف سی قلات اسکاؤٹس سے میجر حیدر،میجر حمزہ، انسپکٹر اسپیشل برانچ غلام فاروق امیر بخش غلامانی سینئر سپرنٹنڈ نٹ ٹوڈی سی عبدالنبی شیخ سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارہ ربیع الاوّل کے موقع پرہونے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اسی روز جلسہ و جلوس کے شرکاء  کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے بارے میں غور وخوض ہوا۔

ای پیپر دی نیشن