کوئٹہ(بیورو رپورٹ)جنرل کیڈرڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی عبوری کونسل کا اجلاس گذشتہ روز ڈاکٹراحمد ولی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ صحت میں انتظامی تبدیلیوں،ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان ونجکاری، فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے لائسنس کے اجراء اورمیڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹوں کے انعقاد پر تحفظات پر جارئی حالیہ احتجاج پرتفصیلی غور اور مشاورت کے بعد تمام ڈاکٹرز اورطبی تنظیموں سے درخواست کی گئی ہے کہ فور ی طور پر ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر تمام مسائل کا جائزہ لے کر مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔