بھوکھوں کو کھانا کھلانا،مغفرت کو واجب کرنیوالا عمل ہے:یوسف کھرکھر

Oct 18, 2021

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی وتاجر رہنماء چوہدری  یوسف کھرکھرنے کہا ہے کہ بھوکھوں کو کھانا کھلانا'مغفرت کو واجب کرنیوالا عمل ہے 'فری دستر خوان کا اہتمام کرنا اللہ کو راضی کرنے والا عمل ہے'ان خیالات کااظہار انہوں نے قلعہ ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے فری دستر خوان کے دورہ کے موقع پر کیا'اس موقع پر 'حاجی الیاس بریار'صدر قلعہ ویلفیئر مہر محمد رفیق'حکیم حامد محمود بٹ'حافظ سرفرازمہر'نائب صدر قلعہ ویلفیئرعرفان مغل'غازی حافظ محمد عرفان' محمد عمر بریار'محمد بلال 'حاجی محمد یعقوب اورضامن حسین علوی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ فری دستر خوان کا اہتمام کرنا انسانیت سے محبت کی عمدہ مثال ہے ' خدمت خلق کے ذریعہ ہی دونوں جہانوں کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور قلعہ ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے فری دستر خوان کا انعقاد قابل تحسین امر ہے۔اس نیکی کے کام میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعاون کرنا چاہیے بیروزگاری اور مہنگائی اس قدر بڑھ چکی کہ دو وقت کی روٹی کھانامحال ہو چکا ہے'مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ۔حاجی الیاس بریار ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں جو اپنی ٹیم کے ہمراہ سینکڑوں غریب' مستحق 'محنت کش اور مسافر لوگوںکے لیے فری کھانے کا اہتمام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں