بہاول پور (کامرس رپورٹر)گنے کا کم از کم امدادی قیمت400 روپے فی من مقرر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد بہاولپور کے ضلعی صدر حافظ حفیظ احمد ملک اور سید شفقت علی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گنے کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے حکومت امدادی قیمت بڑھانے کے ساتھ ساتھ یکم نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کے لیے شوگر ملوں کو پابند کرے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شعبہ زراعت تباہ اور کسان کنگال ہو چکے ہیں اور زراعت گھاٹے کا سودا بن چکی ہے آج ملک بھر کسان بدحالی کا شکار ہیں، پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے اور پاکستان کسان اتحاد بہاولپور خالد کھوکھر گروپ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔حکومت کسانوں کو مہنگائی کے بحران کے سے نکالنے کے لیے فوری طور 400 روپے فی من مقرر کریاورکاشتکاروں کو ریلیف فراہم کر اور شوگر ملز مالکان کو یکم نومبر سے کرشنگ شروع کرنیکا پابند کرے ورنہ کاشتکار ملک گیر احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔