شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے چوہدری شاہ رخ کمبوہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کو این آر او دے دیں تو یہی اپوزیشن انکی تعریفیں کرتی نظر آئے گی۔ حکومت کیخلاف اپوزیشن کی مہم صرف دبائو ڈال کر این آر او لینے کی کوشش ہے جس میں یہ ناکام نہیں ہوں گے ۔ کرپٹ اپوزیشن قیادت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا اورلوٹ مارکرنے والوںکو این آراو نہیں دیا جائے گا۔ اپوزیشن کی سیاست کا باب ختم ہوچکا انہیں عوا م مستر د کرچکی ہے یہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں پر بے جاء تنقید کررہے ہیں،کرونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کی لہرآئی ہے جس کے اثرات سے ضروری اشیاء درآمد کرنے والا کوئی بھی ملک محفوظ نہیںرہا۔