کھاریانوالہ(نامہ نگا ر) تحریک انصاف رہنماء محمد وقاص مان نے کہا ہے قوم کی دولت لوٹنے اور کرپشن کرنے والے اپنا عبرتناک انجام دیکھ رہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کرپشن کرنے والوں نے ملک کی بنیادو ں کو کھوکھلا کر دیا، کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گاکرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ زیادہ دور نہیں عمران خان کرپشن کے خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کریں گے، (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے سابقہ پانچ سالہ دور اقتدار میں صرف شو بازیوں پر زور رکھا عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
قوم کی دولت لوٹنے والے اپنا عبرتناک انجام دیکھ رہے ہیں: وقاص مان
Oct 18, 2021