بہاول پور ( نمائندہ خصوصی )کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں الٹی گنگا بہنے لگی سیکرٹری جنوبی پنجاب بہاول پور میں تعینات جبکہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب تخت لاہور میں براجمان ،کروڑوں روپے ماہانہ کی بنیاد پر سرکاری خزانے کوٹی اے ڈی اے کی مدمیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔دوسری طرف عوام اور افسروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں رٹ پٹیشن پر عدالت نے ایک ماہ میں چیف انجینئر(سائوتھ) کے آڈر کرنے کا کہا ہے ۔اس سلسلے میں جب سیکرٹریز سی اینڈ ڈبلیو عثمان علی خان سے رابطہ کیاتو انہوں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بارے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ملتان میں آفس تعمیر ہو رہا ہے اگلے دو سے تین ماہ تک چیف انجینئر ملتان میں تعینات ہو جائیگا