اوچ شریف ( نامہ نگار)گزشتہ تین سالوں سے شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن بلدیاتی ادروں کے بغیر درپیش مسائل کا حل ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل شیخ روشن کے چیئرمین مہر جمیل سیال نے کونسلر جام پرویز صابر حسین زوار اکمل ماجد و دیگر کے ہمراہ کیا۔ کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مکمل طور پر بحالی کے اختیارات کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔