سعودی عرب اور امریکی افواج کےمشترکہ بحری مشقیں شروع

پیر کے روز مغربی بیڑے میں رائل سعودی نیول فورسز اور امریکی بحریہ کے درمیان دو طرفہ بحری مشقیں "بلیو ڈیفنڈر - 21" کا آغاز کیا گیا ہے۔ مغربی فلیٹ کے اسسٹنٹ کمانڈر اور مشقوں کے نگران ریئر ایڈمرل منصور بن سعودالجعید، امریکی نیوی کے کرنل ڈینیئل بیلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق مشقوں کے کمانڈرنے وضاحت کی کہ یہ مشقیں دس دن تک جاری رہیں گی۔ ان کا مقصد تعلقات اور عسکری تعاون کو مضبوط کرنا ، رائل سعودی نیول فورسزاورامریکی بحریہ کے درمیان جنگی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور بندرگاہوں کی حفاظت تجربات کا تبادلہ کرنا، تحفظ ، آبی وسائل کے تحفظ، نیوی گیشن کی سیکیورٹی، بارودی سرنگوں کو ہٹانا ، بحر احمرمیں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سمندروں اور علاقائی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی حفاظت کرنا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن