ملک لوٹنے والے منہ صاف کر کے پھر وکٹری کا نشان بناتے ہیں: شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے.کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں  گے۔

اسلام آباد  میں میڈیا  سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ  رشید احمد نے کہاکہ ملک لوٹنے والے منہ صاف کر کے پھر وکٹری کا نشان بناتے ہیں.  بنک ڈکیت بھی وکٹری کانشان بنا کر جیلوں  سے باہر آتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے ،قرضے بھی ہیں ،کورونا کا بھی سامنا رہا،وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں آٹا، دال ،چاول اور ادویات پر بات کرتاہوں۔عالمی بحران میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا۔

شیخ رشید  احمد نے کہاکہ نئے انتخابات میں ایک سال ہی رہ گیاہے.مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں .وہ  اپنے پاوں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں، وہ اپنے لیے خود گڑھے کھود  رہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی ان کا کردار تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی اپوزیشن ملی.پی ڈی ایم گزشتہ دسمبر سے کہتی تھی اب یہ دسمبربھی آگیا۔ڈاکٹر قدیر خان کامقبرہ تعمیرکرائیں گے، ان کی بیٹی نے مقبرے کا ڈیزائن فراہم کیاہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے لیے 31 دسمبر تک ویزا  فیس معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج سے افغانستان کا ویزا آن آرائیول کی سروس شروع کر دی ہے ۔شیخ رشید احمد نے  معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی  سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن