انشااللہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بننا ہے:علامہ طاہر اشرفی

Oct 18, 2021 | 15:39

ویب ڈیسک

معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انشااللہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بننا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی رحمتہ العالمیؐن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 3 ربیع الاول کو رحمتہ العالمین  پروگرامز کا انقعاد کیا تھا۔معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں سیرت کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تھا جو پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے.اس کمیٹی کا مقصد آقا علیہ سلام کی سیرت کو اجاگر کرنا ہے۔

مزیدخبریں