دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ6لاکھ66ہزار769ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ49 لاکھ 33ہزار336مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ40لاکھ67ہزار719مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ16لاکھ 44ہزار464 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 84لاکھ88ہزار685، روس میں 78لاکھ70ہزار529، ترکی میں 76لاکھ30ہزار133 اور فرانس میں 71لاکھ89ہزار566 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ84ہزار815 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ72ہزار551 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ6لاکھ66ہزار769ہوگئی
Oct 18, 2021 | 17:36