سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔خیال رہے کہ کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لیکر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔افغانستان پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقن امریکی وزیر خارجہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کولن پاول امریکہ کے 12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے وقت کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے۔سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہے۔