لندن (نیٹ نیوز) مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرے سے انکار کر دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بارے میں فی الحال بات نہیں کروں گی۔ لندن میں نواز شریف کے ساتھ دفتر سے روانہ ہوتے وقت مریم نواز سے صحافیوں نے ضمنی الیکشن پر تبصرے کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے۔