ضمنی انتخابات میں نا کامی پر نواز شریف کی تشویش ، رپورٹ طلب 


اسلام آباد (خبر نگار) ضمنی انتخابات میں عمران کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شکست پر محمد نواز شریف نے اظہار تشویش کیا ہے۔ پارٹی امیدواروں کی مؤثر انتخابی مہم کیوں نہیں چلائی گئی۔ انتخابات میں ناکامی کی وجوہات پر مرتب رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ رواں ماہ میںپارٹی قائدین کو بھی اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے رپورٹ مانگی ہے۔ میاں نواز شریف نے انتخابات میں شکست کی وجوہات اور انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے نہ چلائے جانے پر بھی قیادت سے جواب طلب کر لیا ہے، دوسری جانب اہم مشاورتی بیٹھک کیلئے رواں ماہ پارٹی قائدین کو لندن طلب کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ نواز شریف کی ہدایات پر انتخابات میں شکست کے حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کر کے پارٹی قائد کو ارسال کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...