اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر پیرالبریٹ السیس نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ناروے کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔ ناروے کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
آرمی چیف سے نا رو یجئین سفیر کی ملا قات ، دو طرفہ تعلقات ، سفارتی تعاون بڑھانے کا عہد
Oct 18, 2022