ریاض (اے پی پی + این این آئی) خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک خام تیل کی عالمی منڈی کے توازن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ مجلس شوریٰ کے تیسرے سال کے آٹھویں سیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے بھرپور تعاون کرے۔علاوہ ازیں ہمسایہ ملکوں اور عالمی برادری کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے سے پاک کرنے کو یقینی بنانے اور مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ سعودی عرب، افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن و امان مستحکم ہو اور یہ دہشت گردانہ سرگرمیوں یا دہشت گردوں کا ٹھکانہ نہ بنے۔ لیبیا میں مکمل جنگ بندی کے حامی ہیں۔ ہم لبنان میں ایسی بنیادی سیاسی و اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کو بھی ضروری سمجھتے ہیں جن کی بدولت لبنانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ شام کی خودمختاری، استحکام اور اس کی عرب شناخت کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی کو ضروری سمجھتے ہیں اور وہاں تشدد کی نئی لہر کو روکنے پر زور دیتے ہیں۔
ایران ہمسائیوں اور عالمی برادری کے ساتھ اعتماد کے رشتہ کیلئے اقدامات کرے: شاہ سلمان
Oct 18, 2022