نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو تشدد کر کے شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پاغپت میں پچاس سالہ داد علی تیاگی پر تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہندو ہجوم نے رات گئے بتایا لاٹھیوں اور تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔داد علی تیاگی کے بیٹے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میرے والد گھر کے برآمدے میں بیٹھے اپنے رشتہ داروں سے باتیں کررہے تھے کہ رات 10 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس میں سات یا آٹھ موٹر سائیکلوں پر سوار 22 افراد کا ایک گروپ وہاں پہنچا۔انہوں نے والد کو قتل کر دیا جبکہ حملہ آور جے شری رام کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
اتر پرسیش: انتہا پسند ہندوئوں نے لا ٹھیوں تیز دھار آلے سے ملسمان شہید کر دیا ، 4گرفتار
Oct 18, 2022