کراچی (این این آئی) لاہور اور کراچی اس وقت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوالٹی ائیر انڈیکس کے مطابق17 اکتوبر کو لاہور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔کوالٹی ائیرانڈیکس کے مطابق لاہور مضر صحت ذرات کی مقدار228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اس وقت دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں آلودہ ذرات کی مقدار228 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی کا تیسرا نمبر ہے۔ آلودہ ذرات کی تعداد 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
آلودہ ترین شہر