ڈینگی: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 159 نئے مریض، ایک جاں بحق 


لاہور (این این آئی+خبر نگار) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 159 مریض رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ لاہور سے 50، گوجرانولہ سے 38، راولپنڈی سے 35 ،ملتان سے 11، فیصل آباد سے 5، اوکاڑہ اور ساہیوال سے3 ،3، سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور سے 2،2، پاکپتن، لیہ، بھکر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال اور قصور سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔ اسلام آبادمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک  شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ اسلام آباد میں  مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 3864 ہو چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 31کیسز کے بعد مجموعی طور 2255 جبکہ شہری علاقوں میں مزید 19کیسز کے بعد مجموعی طور پر 1609 ہو چکے ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر دی نیشن