پنجاب حکومت جھوٹے مقدموں پر وقت ضائع کر رہی ہے: رانا ثنائ‘ عدالت حاضری کے موقع پر گفتگو

Oct 18, 2022


راو لپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں عدالت عالیہ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران نیازی کی ایما  پرصوبے میں عوامی فلاح و بہبوداور تعمیرو ترقی پر توجہ دینے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور بے بنیاد پراپیگنڈے پر وقت ضائع کر رہی ہے پنجاب حکومت اور عمران نیازی کے ایما پرمیرے خلاف جو گھٹیا کوشش کی گئی  اس میں قومی اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالت میں غلط بیانی کر کے3سال پرانے مقدمہ میںوارنٹ حاصل کئے گئے جس سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں تاہم امید ہے عدالت سے انصاف ملے گاانہوں نے کہا آج ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر حاضر ہوا ہوں۔
رانا ثنائ/ حاضری

مزیدخبریں