پاکستانی معیشت کیلئے نئے ڈیم بنانا بہت ضروری ہیں:چینی قونصل جنرل 


لاہور(نامہ نگار)لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاو شی رن نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن کادورہ کےا۔ جہاں پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پرچینی قونصل جنرل نے کراچی اور ملتان میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے پر رانا فاروق سعید کو مبارک باد اورپیپلز پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں اورنگزیب برکی، فیصل میر، رانا جواد اور عزیزالرحمن چن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل ژاوشی رن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ میں اپنی مشترکہ آئیڈیالوجی کی وجہ سے ایک خاندان جیسا رشتہ ہے۔ پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے نئے ڈیم بنانا بہت ضروری ہیں۔


پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ سی پیک صدر آصف علی زرداری کی مضبوط اور دور اندیش سوچ کے باعث ممکن ہو سکا، ورنہ پاکستان کے اور کسی حکمران میں اتنی جرات اور صلاحیت نہیں تھی کہ وہ پاکستان کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنا سکتا۔ آخر میںقونصل جنرل ڑاو¿ شی رن نے قائم مقام صدر وسطی پنجاب رانا فاروق سعید خان کو سووینئیر بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...