عمران خان جیت کر بھی ہارگئے،جیت کا وفاقی  حکومت پرکوئی اثر نہیں:خواجہ عمران نذیر

Oct 18, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک غزالی سلیم بٹ چوہدری شہباز ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن جیت کر بھی بری طرح ہارے۔ اس کی جیت کا وفاقی حکومت پرکوئی اثر نہیں بلکہ الٹافتنہ خان کو نقصان ہوا ہے۔آئندہ چند روز میں یہ عمران خان مزید عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا اور کسی کو اپنا منہ دکھانے کے لائق بھی نہیں رہے گا گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نیازی لیکس پر عمران خان سے جواب طلب کرے۔


دجالی فتنے کا فوری تدارک نہ ہوا تو یہ ریاست اور سیاست کو تہہ و بالا کر دیگا۔

مزیدخبریں