لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حویلیاں ہری پور ہزارہ میں اہل سنت کے جلوسِ میلاد النبی پر پولیس کی طرف سے کیے جانے والے تشدد، شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ لبیک یارسول اللہ کی صداو¿ں کو پاکستان کی کسی گلی محلے سے نہیں روکا جا سکتا۔ جلوس میلاد النبی میں شریک کارکنان کی شہادت خیبر پی کے حکومت کیلئے بدنما داغ ہے۔ سنی کارکنان کے خون کا حساب دیا جائے۔ ربیع الاول شریف کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس ریاستی دہشت گردی سے باز رہے۔ حویلیاں میں گزشتہ سال بھی ایک فرقے کی طرف سے عید میلاد النبی کے روز پتھراو¿ کیا گیا تھا اور اس سال بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔
حویلیاں میں اہل سنت کے جلوس کے روٹ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ذمہ داران افسران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے پس ماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔ زخمیوں کو جلد شفاءعطا فرمائے۔