Message of the Day گوشہ کتب … پیغام امروز


تاریخ اشاعت  ،جنوری 2022ء پبلشرز مکتبہ جدید پریس لاہور۔صفحات 432 قیمت‘ 1500 روپے (رعائیتی قیمت 1000 روپے اندرون ڈلیوری فری) …پیغام امروز message of the Day قرآن حکیم کی ایسی منتخب آیات کی سادہ وعام فہم تشریح پر مشتمل کتاب ہے جن کی ہدایت وراہنمائی  عام انسان کو اپنی زندگی کے روز مرہ معمولات کا قبلہ درست رکھنے اور اخروی کامیابی کا امیدوار بننے کے لیے قدم قدم پر درکار ہے۔ یہ کتاب اس لحاظ سے یقینا منفرد تصنیف ہے کہ اسے اول تا آخر’’ ایک موضوع ‘ ایک صفحہ‘‘ کی ترتیب سے مرتب کیا گیا ہے ا سکے ہر صفحے کا آغاز جلی حروف میں لکھے گئے ایک عنوان سے ہوتا ہے۔ عنوان کی عبادت کے نیچے متعلقہ آیت یا آیات کا متن اور اس متن کا بامحاورہ اردو ترجمہ درج ہے اور اس کے بعد متعلقہ قرآنی پیغام کے اہم نکات کی تشریح کی عبارت ہے جو اسی صفحے پر اختتام پذیر ہو جاتی ہے۔ کتاب کی اہم خوبی اس کی خوبصورت نثر ہے جو بیک وقت سادگی وسلاست کا بہترین نمونہ بھی ہے اوررنگارنگ ادبی محاسن کا مرقع بھی۔ کلام اقبال کی ادبی وشعری روایات کے خوش نما رنگوں کے امتزاج نے اس نثر کے حسن میں مزید نکھار پیدا کر دیا ہے۔ ان خوبصورت رنگوں کی واضح جھلک  کتاب کی سطور میں ایک تسلسل کے ساتھ جابجا نظر آتی ہے۔کتاب کا مختصر عنوان قارئین کو یہ ترغیب دیتا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہر نئے دن کا آغاز ایک نئے الہامی پیغام کی معیت میں کریں ،اس پہلو سے یہ کتاب 365 سے زائد موضوعات کے مجموعے کے ساتھ اپنے ہر قاری کو ایک صفحہ روزانہ کے مطالعہ کے لیے سال بھر کا ایک نہایت متبرک سلیبس فراہم کرتی ہے۔ مصنف کا دعوی ہے کہ اس کتاب کی تسویدوتدوین کے دوران تمام مکاتب فکر کی معروف تفسیری روایات سے استفادہ کیا گیا ہے اور اس کیے ساتھ ساتھ غیر معمولی احتیاط کے ساتھ یہ اہتمام بھی کیا گیا ہے کہ کسی فروعی اختلاف کے تذکرے کا کوئی ہلکا سا سایہ بھی  تصنیف کے مندرجات پر نہ پڑنے پائے۔ دیدہ زیب ٹائٹیل پیج‘ بڑے سائز کی مضبوط جلد‘ اعلی کوالٹی کے پیپر اور بہترین معیار طباعت کے ساتھ یہ کتاب ظاہری اعتبار سے بھی بہت خوبصورت ہے۔
 مصنف ‘ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاشق حسین (آرمی ایجوکیشن کور)
 ( رابطہ 0320-4147664 ‘ Calashiqhussain@gmail.com )

ای پیپر دی نیشن