چناب نگر: 8 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، حالت تشویشناک

Oct 18, 2022


چناب نگر چنیوٹ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) آٹھ سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی حالت تشویشناک ہے، خون میں لت پت چھوڑکر فرار ہو گئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چک133 میں 8 سالہ بچی (ج) کیساتھ مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کی گئی والد رمضان کے مطابق6 افراد میری بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی،ڈی پی او عمران احمد ملک نے بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،تھانہ رجوعہ پولیس نے بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ والدہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے ک مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ خاندان نے گرفتاری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ رجوعہ پولیس اور اعلیٰ افسر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
زیادتی

مزیدخبریں