اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی پولیس کے حراستی تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ایمان زینب مزاری، فرحت اللہ بابر و دیگر نے اسامہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق، آئی جی اسلام آباد و دیگرکو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ تھانوں کے اندر حراستی تشدد کو غیر قانونی قرار دیا جائے،آئی جی اسلام آباد سے تھانوں میں قیدیوں سے تفتیش کے ایس او پیز طلب کیے جائیں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور پولیس افسران سے سیف ہاس، غیر قانونی تشدد وغیرہ نہ کرنے کا بیان حلفی طلب کیا جائے،آئی جی کی جانب سے پولیس افسران کی تفتیش کے حوالے سے تربیت وغیرہ کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے،تھانہ کے اندر قیدی تشددپر پولیس افسر ارشاد چیمہ کے خلاف کارروائی کی جائے،جوڈیشل مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جانے کی احکامات جاری کیے جائیں۔
حراستی تشدد