زیرحراست لڑکی معاملہ: یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں


تہران (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے ایران میں زیر حراست لڑکی کے معاملے پر ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں میں ایرانی پولیس‘ پیرا ملٹری فورس‘ وزیر مواصلات اور دیگر11 شخصیات شامل ہیں۔ پابندیوں میں متعلقہ ایرانی افراد کو یورپی ممالک کے ویزے نہیں دئیے جائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی پابندیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ متعلقہ ایرانی افراد پر یورپی یونین نے ضرورت سے زیادہ پابندیاں عائد کیں۔ وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا کہ یورپی یونین کا یہ غلط اندازوں پر مشتمل غیر تعمیری عمل ہے۔ یورپی یونین کا عمل وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی معلومات کا نتیجہ ہے۔ فسادات‘ توڑ پھوڑ کہیں بھی برداشت نہیں کئے جاتے ایران بھی مستثنیٰ نہیں۔
پابندیاں
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...